سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ساتھ شام میں بیکریوں کی بحالی کےلیے 5 ملین ڈالر کے منصوبے پر دستخط کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق اس معاہدے کو برسلز میں 19 اور 20 مئی کو برسلز میں منعقدہ یورپی ہیومینٹرین فورم کے موقع پر حتمی شکل دی گئی۔
مزید پڑھیں
-
’شاہ سلمان مرکز دنیا کے 106 ممالک تک پہنچ چکا ہے‘: ڈاکٹر الربیعہNode ID: 888015
-
شاہ سلمان مرکز کے تحت شام میں زلزلے سے تباہ گاؤں کی تعمیر نوNode ID: 888240
شاہ سلمان مرکز کے سپروائزر ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے ڈائریکٹر نے معاہدے پر دستخط کیے۔
منصوبے کےتحت شام کے مختلف گورنریٹس میں 33 بیکریوں کو بحال کیا جائے گا جبکہ دو موبائل بریڈ پروڈکشن یونٹ کی بحالی شامل ہے۔
اس منصوبے کا مقصد حکومت کے زیر انتظام بیکریوں کے آپریشنز کی بحالی اور ان کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا ہے ۔
بیکریوں کی بحالی اور پیداواری صلاحیت میں اضافے سے آبادی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

اس منصوبے سے بیکری کے شعبے میں 500 ملازمتیں بھی فراہم ہونے کی توقع ہے، جس سے معاشی بحالی میں مدد ملے گی۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے یورپی ہیومینٹرین فورم میں شرکت کی جوعالمی انسانی ہمدری کی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے اس کے عزم کا اظہار ہے۔