Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

انڈیا نے ایک اور پاکستانی سفارت کار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا

13 مئی کو انڈیا اور پاکستان نے ایک دوسرے کے ہائی کمیشن میں تعینات عملے کے ایک ایک رکن کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا تھا (فائل فوٹو: اے این آئی)
انڈیا کی حکومت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک عہدے دار کو ’ناپسندیدہ شخصیت‘ قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
انڈین وزارت خارجہ کے بدھ کو جاری کردہ بیان کے مطابق ’اس عہدے دار ہٹکو اپنے سفارتی منصب سے مغائر سرگرمیوں کی بنیاد پر ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔‘
بیان کے مطابق ’پاکستان ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو ایک ڈیمارش بھی جاری کیا ہے جو آج ہی سے نافذالعمل ہو گا۔‘
’ناظم الامور سے کہا گیا ہے کہ وہ سختی سے یقینی بنائیں کہ ان کا سفارت کار یا عہدے دار اپنی مراعات یا سٹیٹس کا کسی بھی طرح سے غلط استعمال نہ کرے۔‘
واضح رہے کہ آٹھ دن قبل 13 مئی کو انڈیا اور پاکستان نے ایک دوسرے کے ہائی کمیشن میں تعینات عملے کے ایک ایک رکن کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
دونوں ممالک نے ان عہدے داروں کا اپنے مناصب کے منافی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔
گزشتہ ماہ 22 اپریل کو انڈیا کے زیرانتطام کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے 26 افراد کی ہلاکت کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

 

شیئر: