Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پاکستان اور انڈیا کا مئی کے آخر تک فوج کو سرحدوں سے واپس لے جانے پر اتفاق

پاکستانی عہدیدار نے کہا کہ ’پہلے منصوبہ یہ تھا کہ تمام اقدامات 10 دن کے اندر کیے جائیں۔‘ (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان اور انڈیا نے حالیہ کشیدگی کے دوران سرحدوں پر تعینات کی گئی فوج کو مئی کے آخر تک زمانہ امن والی پوزیشن پر واپس لے جانے پر اتفاق کیا ہے۔
فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان چار روز تک جاری رہنے والی والی جھڑپوں میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔
پاکستان کے اہم عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اے ایف پی کو بتایا کہ ’مئی کے اختتام تک فوج کو کشیدگی سے پہلے والی پوزیشن پر بھیجا جائے گا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے زیادہ تر لائن آف کنٹرول پر تعینات کی گئی اضافی فوج کی مرحلہ وار واپسی پر اتفاق کیا ہے۔
گذشتہ ہفتے انڈین فوج نے کہا تھا کہ ’دونوں اطراف نے فوری طور پر بارڈرز اور اگلی پوزیشنز سے فوج کی تعداد کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔‘
پاکستانی عہدیدار نے کہا کہ ’پہلے منصوبہ یہ تھا کہ تمام اقدامات 10 دن کے اندر کیے جائیں لیکن چھوٹے چھوٹے مسائل کی وجہ سے تاخیر ہوئی۔‘
کشمیر پر پاکستان اور انڈیا دعویٰ کرتے ہیں اور 1947 میں آزادی حاصل کرنے کے بعد کئی جنگیں لڑ چکے ہیں۔
آخری لڑائی 7 مئی کو ہوئی جب انڈیا نے پاکستان میں مبینہ ’دہشت گردی کے ٹھکانوں‘ پر میزائل حملے کیے اور پاکستان نے اس کا جواب دیا۔
انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں مبینہ عسکریت پسندوں کے حملے میں 26 افراد مارے گئے جس کا الزام انڈیا نے پاکستان پر لگایا اور لاہور سمیت پاکستانی شہروں پر میزائل حملے کیے۔
اس کے بعد کشمیر میں دونوں افواج کے درمیان چھڑپیں ہوئیں اور اسی دوران انڈیا نے پاکستان فضائیہ کے ایئربیسز پر میزائل داغے۔

انڈیا نے کہا ہے کہ وہ منگل سے پاکستان کی سرحد پر جھنڈا اتارنے کی تقریب پھر سے بحال کر رہا ہے (فوٹو: اے ایف پی)

پاکستان نے 10 مئی کی صبح جوابی حملہ کیا اور میزائل حملے کرنے عالاوہ رافیل سمیت انڈیا کے چھ جنگی طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا۔ اس کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں دونوں ممالک نے جنگ بندی کا اعلان کیا جس پر تاحال عملدرآمد جاری ہے۔
اے ایف پی کے مطابق انڈیا نے کہا ہے کہ وہ منگل سے پاکستان کی سرحد پر جھنڈا اتارنے کی تقریب پھر سے بحال کر رہا ہے جو حالیہ کشیدگی کے بعد وقتی طور پر بند کر دی گئی تھی۔
انڈین بارڈر سکیورٹی فورس نے کہا کہ تقریب کا عوام کے لیے آغاز بدھ سے ہوگا، جبکہ پاکستان کا کہنا ہے کہ اس نے یہ تقریب بند نہیں کی تھی۔

 

شیئر: