Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

بیشتر شہروں میں گرد، ینبع اور الاحسا میں ریکارڈ گرمی

’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ طائف اور الخرمہ میں دوپہر 12 بجے تک حد نگاہ متاثر ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بدھ کو مکہ مکرمہ، جازان، عسیر، الباحہ اور مدینہ منورہ کے بعض علاقوں میں  گرمی کی لہر جاری رہے گی جبکہ مطلع گرد آلود رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ طائف، الخرمہ، المویہ اور تربہ میں دوپہر 12 بجے تک حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’مدینہ منورہ ریجن کے تمام شہروں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی جبکہ ینبع، الاحسا اور العیص گرمی رد وغبار کے ساتھ ریکارڈ گرمی ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض ریجن کے الدوادمی، القویعیہ، عفیف اور الرین میں بھی دوپہر 12 بجے تک گرد چھائی رہے گی‘۔
’اس سے ملتی جلتی صورتحال مشرقی ریجن الاحسا اور دیگر شہروں میں بھی ہوگی جہاں درجہ حرارت 47 اور 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی جائے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’جنوبی علاقوں عسیر، باحہ اورنجران میں گرمی کی شدت کم رہے گی تاہم مطلع گرد آلود رہے گا‘۔

شیئر: