Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

شاہی ضیافت پروگرام کے تحت اب تک 64 ہزار عازمین حج کی میزبانی

ایک ہزار فلسطینی شہدا کے لواحقین کو حج کے لیے مدعو کیا گیا ہے (فوٹو: عاجل)
سعودی وزیراسلامی امورشیخ ڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ کا کہنا ہے’ خادم حرمین شریفین حج و عمرہ ضیافت پروگرام سے اب تک مختلف ممالک سے 64 ہزار سے زائد عازمین مستفیض ہوچکے ہیں۔‘
عاجل نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’مملکت کی جانب سے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے کی جانے والی کوششیں جاری ہیں۔‘
یاد رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے ضیافت پروگرام کے تحت اس سال ایک ہزار فلسطینی شہدا کے لواحقین کو فریضہ حج کے لیے مدعو کیا گیا ہے۔
عبداللطیف آل الشیخ کا کہنا تھا’ ایوان شاہی سے جاری احکامات پر عمل کرتے ہوئے فلسطینی مہمان عازمین حج  کی میزبانی کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔‘
 انہوں نے اس  اقدام کو سعودی عرب اور اس کی قیادت کی فلسطینی عوام کے ساتھ مستقل حمایت، اسلامی اخوت کے مضبوط رشتے اور خیرسگالی کے جذبے کا واضح مظہر قرار دیا۔

 

شیئر: