Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

شاہ سلمان کی ایک ہزار فلسطینی عازمین حج کی میزبانی کی ہدایت

یہ میزبانی ’خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے لیے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام‘ کے تحت ہوگی
خادم حرمين شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے ذاتی خرچ پر ایک ہزار فلسطینی شہدا، قیدیوں اور زخمیوں کے اہل خانہ کو حج کرانے کی ہدایت کی ہے۔
 سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ میزبانی ’خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے لیے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام‘ کے تحت ہوگی جسے وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کے زیر انتظام نافذ کیا جاتا ہے۔
اس موقع پروزیر اسلامی امور، دعوت و ارشاد شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا تہہ دل سے شکریہ اور قدردانی کا اظہار کیا ہے۔
 انہوں نے اس عظیم الشان اقدام کو سعودی عرب اور اس کی قیادت کی فلسطینی عوام کے ساتھ مستقل حمایت، اسلامی اخوت کے مضبوط رشتے اور خیرسگالی کے جذبے کا واضح مظہر قرار دیا ہے۔
 

شیئر: