Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

بیشتر شہروں میں گرمی کی لہر، گرد وغبار کا طوفان

’ینبع ملک میں سب سے گرم شہر ہے جبکہ دنیا بھر میں گرم شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے ملک کے 8 ریجنوں کے لیے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہیں گردوغبار کا طوفان ہوگا اور کہیں گرمی کی لہر ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ جدہ، بحرہ، الجموم اور الکامل میں رات 9 بجے تک گرد رہے گی جس کے باعث حد نگاہ ایک کلو میٹر تک محدود ہوگی‘۔
’اسی طرح مدینہ منورہ شہر کے علاوہ خیبر، العیص، العلا، بدر اور ینبع میں بھی گرد رہے گی جبکہ شام 4 بجے تک گرمی اپنے عروج پر ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’ینبع سعودی عرب میں سب سے گرم شہر ہے جبکہ دنیا بھر میں گرم شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 48 سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’گرد و غبار کا طوفان عسیر، شمالی حدود، حائل، مشرقی ریجن، تبوک اور قصیم میں بھی ہوگا جہاں بعض جگہوں پر ہوا کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے‘۔
’جنوبی علاقوں میں بعض شہروں میں ہلکی بارش اور گرج چمک کی بھی توقع کی ہے‘۔
 

شیئر: