Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سنہ 2024 میں سعودی ایئرپورٹس پر مسافروں کی تعداد 12 کروڑ 80 لاکھ رہی

’بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کی تعداد 6 کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ رہی‘ ( فوٹو: الاقتصادیہ)
محکمہ شماریات نے 2024 کی ہوائی نقل و حمل سے متعلق شماریاتی رپورٹ جاری کی ہے جس میں سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر مسافروں اور فضائی کارگو کی آمد و رفت میں 2023 کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ظاہر کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ’سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر مجموعی مسافروں کی تعداد 12 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کر گئی جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 فیصد کا اضافہ ظاہر کرتی ہے‘۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں کی تعداد 6 کروڑ 90 لاکھ سے زیادہ رہی جو 2023 کے مقابلے میں 14 فیصد زیادہ ہے‘۔
جبکہ اندرونِ ملک پروازوں کے مسافروں کی تعداد 5 کروڑ 90 لاکھ سے زائد رہی جس میں 16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مسافروں کی تعداد کے لحاظ سے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ سرفہرست رہا جہاں تقریباً 4 کروڑ 90 لاکھ مسافر آئے اور گئے جو کہ 14 فیصد نمو کو ظاہر کرتا ہے۔
اس کے بعد کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نمبر آیا جہاں سے 3 کروڑ 76 لاکھ مسافر سفر کر چکے جس میں 18 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
 تیسرا نمبر کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا رہا جہاں سے ایک کروڑ 28 لاکھ مسافر گزرے جو 15 فیصد کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔
رپورٹ کے نتائج سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ سعودی عرب کے ہوائی اڈوں پر روزانہ اندرونِ ملک پروازوں کے اوسطاً ایک لاکھ 62 ہزار مسافر ہوتے ہیں جبکہ بین الاقوامی پروازوں کے روزانہ اوسطاً ایک لاکھ 89 ہزار مسافر سفر کرتے ہیں۔

شیئر: