Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

’ویمن اِن سینما گالا‘ کانز فلم فیسٹیول میں سعودی اداکارہ الھام علی کے لیے ایوارڈ

’ویمن اِن سینما گالا‘ کے لیے سات خواتین کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا (فوٹو: سبق)
فرانس میں ہونے والے کانز فلم فیسٹول میں سعودی اداکارہ الھام علی کو ’ویمن اِن سینما گالا‘  کے لیے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
سعودی عرب کے ریڈ سی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول نے سالانہ ’ویمن اِن سینما گالا‘ کے لیے سات خواتین کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔
رواں برس اعزاز یافتہ شخصیات میں دنیا بھر سے مختلف شعبوں کی باصلاحیت خواتین شامل ہیں۔
 
سبق نیوز کے مطابق پروگرام میں ’ایم بی سی ٹیلنٹ ‘ کی فنکارہ الھام علی کو جو عرب دنیا میں سینما انڈسٹری میں شہرت کی حامل ہیں کو بھی ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔
سالانہ ’ویمن اِن سینما گالا‘ میں سعودی اداکارہ کے ساتھ  بالی وڈ کی اداکارہ جیکولین فرنینڈس، مصنفہ و ہدایتکارہ رنگانو نیونی، مصری اداکارہ امینہ خلیل ، شامی فلمساز غایہ جیجی ، سعودی آرٹسٹ سارہ طیبہ اور تھائی اداکارہ انگفا وارہا ایواڈز دیے گئے۔
ایوارڈ ملنے پر فنکارہ الھام علی کا کہنا تھا  ’یہ کامیابی دراصل تمام سعودی فنکاروں کی پذیرائی ہے۔ انہوں نے ریڈ سی فلم فاونڈیشن کی خدمات کو بھی سراہا۔

الھام علی کا کہنا تھا یہ کامیابی تمام سعودی فنکاروں کی پذیرائی ہے۔(فوٹو: سبق)

دا ویمن ان سینما گالا جو 2022 میں قائم ہوئی تھی، ہر سال ریڈ سی فلم فاؤنڈیشن کی جانب سے کانز میں منعقد کی جاتی ہے۔
یہ تقریب ڈو کیپ ہوٹل میں ہوتی ہے اور اس کا مقصد ان خواتین کو اجاگر کرنا ہے جو عرب دنیا، ایشیا اور افریقہ میں اپنے کیریئر میں اہم کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔
گزشتہ برس کے اعزازی اداکاراؤں میں مصری اداکارہ و ماڈل سلمیٰ ابو ضیف، انڈین ادکارہ کیارا اڈوانی، تھائی اداکارہ، ماڈل اور گلوکارہ ساروچا چانکمھا، سعودی ادکارہ اضوی فہد، سعودی گلوکارہ اور اداکارہ اسیل عمران اور فرانسیسی سینیگالی ہدایت کارہ راماتا تولائے سی شامل ہیں۔

 

شیئر: