پاکستان میں سنیچر 17 مئی کو سونے کی قیمت کیا رہی؟
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سنیچر کو سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 18 ہزار 500 روپے ہو گئی۔ جبکہ گزشتہ روز (جمعے کو) اس کی قیمت 3 لاکھ 36 ہزار 100 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 58 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 90 ہزار 209 روپے ہو گئی۔ اسی طرح، 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 66 ہزار 34 روپے تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب، سنیچر کو فی تولہ چاندی کی قیمت میں 33 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 ہزار 410 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام چاندی کی قیمت 2 ہزار 932 روپے ہو چکی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق، بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 24 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 ہزار 201 ڈالر ہو چکی ہے، جبکہ گزشتہ روز (جمعے کو) 3 ہزار 177 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح، فی اونس چاندی کی قیمت 32.28 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔