سعودی عرب کے طلبہ نے امریکہ میں ہونے والے ریجنیرون انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر2025 میں 23 خصوصی ایوارڈ جیتے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق 10 سے 16 مئی تک کولمبس، اوہائیو میں منعقدہ اس ایونٹ میں 70 ممالک کے ایک ہزار 700 سے زیادہ طلبہ نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی طلبہ نے نارتھ بالٹک فزکس اولمپیارڈ 2025 میں تین میڈل جیتےNode ID: 888927
یہ سکول کے طالبہ کےلیے ریسرچ اور انوویشن پروجیکٹس کے لیے سب سے بڑا انٹرنیشنل پلیٹ فارم ہے، انٹریز کا ایک ہزار سے زیادہ عالمی سائنسی ماہرین جائزہ لیتے ہیں۔
ایوارڈ جیتنے والے سعودی طلبہ میں فاطمہ العرفج( کیمسٹری)، اریح القرنی اور صالح العنقری (انوائرمینٹل انجینرنگ)، عبدالرحمن الغنام ( میٹریل سائنس)، سما بو خمسین (ایمبیڈڈ سسٹمز) عمران الترکستانی ( توانائی) اور لانا نوری ( ٹرانسلیشنل میڈیکل سائنس) شامل ہیں۔
مملکت کی طرف سے اس ایونٹ کی نمائندگی موھبہ اور وزارت تعلیم 2007 سے کررہے ہیں۔ سعودی طلبہ انٹرنیشنل سائنس اینڈ انجینئرنگ فیئر میں مسلسل شرکت کررہے ہیں۔
سعودی طلبہ نے مجموعی طور پر اس مقابلے میں 169 انعامات جیتے ہیں۔ جس میں 110 گرینڈ پرائز اور59 سپیشل ایوارڈ شامل ہیں۔
سعودی ٹیم میں 40 طلبہ شامل ہیں جن کا انتخاب نیشنل اولمپیاڈ فار سائنٹیفک کریٹیوٹی ’ابداع 2025 ‘ کے فاتحین میں سے کیا گیا ہے۔

ان کا انتخاب 200 طلبہ کے مسابقتی پول سے کیا گیا تھا جن کے پروجیکٹس نے اولمپیارڈ کے فائنل راونڈ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔
’ ابداع 2025 ‘ کےلیے دو لاکھ 91 ہزار زیادہ طلبہ نے رجسٹریشن کرائی تھی۔ 22 سائنسی کیٹیگریز میں 23 ہزار پروجیکٹ جمع کرائے گئے۔
یہ پروجیکٹس مختلف مراحل سے گزر کر ’ابداع سائنس اینڈ انجینیئرنگ فیئر‘ تک پہنچے جس کا اہتمام گزشتہ سال فروری میں اسلامی یونیورسٹی ریاض کے امام محمد بن سعود نے کیا۔
امریکہ روانگی سے قبل ٹیم کے ارکان نے جامع ترییتی پروگرام مکمل کیے جس میں ایک سال لگا۔