Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں کورین کمپنی ’ہنڈائی‘ کے پہلے کار پلانٹ کا سنگ بنیاد

پلانٹ سال 2026 کی چوتھی سہ ماہی تک کام شروع کردے گا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے کورین کمپنی ’ہنڈائی موٹرز‘ کے ساتھ کنگ سلمان آٹو موٹرکمپلکس میں پہلے کار پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق وژن 2030 کے اہداف کے تحت مملکت میں مختلف صنعتوں کو فروغ دینے کے لیے تیزی سے ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔
توقع ہے ہنڈائی موٹرز کے اشتراک سے قائم کی جانے والا مینوفیکچرنگ پلانٹ سال 2026 کی چوتھی سہ ماہی تک کام شروع کردے گا۔
ایک اندازے کے مطابق کار پلانٹ میں سالانہ 50 ہزار گاڑیاں بنائی جاسکیں گی جن میں بجلی سے چلنے والی گاڑیاں شامل ہیں۔
مملکت میں کار کی صنعت کے قیام کے لیے دسمبر 2020 میں منصوبہ پیش کیا گیا تھا۔
وزیر صنعت و معدنی وسائل بندر الخریف نے سال 2023 میں جمہوریہ کوریا کا دورہ کیا تاکہ مملکت میں کارسازی کے منصوبے کے بارے میں پیش رفت کی جائے۔
 کنگ عبداللہ اکنامک سٹی میں قائم شاہ سلمان آٹو موبیل کمپلیکس میں کاروں کی صنعت کے معروف 3 سے چار برانڈز کو متعارف کرایا جائے گا جس کے بعد سالانہ 3 لاکھ گاڑیاں ایک ہی مقام پر تیار ہو سکیں گی۔

 

شیئر: