Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں جلد خود کار گاڑیاں لانچ کی جائیں گی

سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور اوبر کمپنی نے معاہدے پر دستخط کیے ہیں (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی اور اوبر ٹیکنالوجی کمپنی نے مملکت میں رواں برس کے آخر تک خود کار گاڑیوں کو لانچ کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
خود کارسسٹم کے تحت ابتدائی طورپرحفاظتی امور اور فوری مدد کویقینی بنانے کے لیے آپریٹرز بھی ہوں گے۔
اخبار 24 کے مطابق ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے شروع کیے جانے والے خود کار ڈرائیونگ منصوبے کا آغاز ابتدائی طورپر اوبر ایپ کے ذریعے کرے گی۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے قائمقام صدر ڈاکٹر رمیح الرمیح اور  اوبر کمپنی کے سی ای او دارا خسروشاہی نے ریاض میں ہونے والے سعودی امریکی سرمایہ کاری فورم میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی خود کار گاڑیوں کے لیے اوبر ایپ سے استفادہ کرے گی تاکہ خود کارڈرائیونگ کےلیے بڑے پیمانے پر صارفین تک پہنچا جاسکے۔
اتھارٹی اور اوبرکمپنی نے حفاظتی امور کے حوالے سے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ انکی اولین ترجیح سیفٹی سروس کی فراہمی ہے اس ضمن میں حفاظتی ضوابط کو مقدم رکھتے ہوئے بنیادی ڈھانچہ مرتب کیا جائے گا جو سمارٹ ٹرانسپورٹ سروس کے تمام پہلووں کا احاطہ کرتا ہو۔   

 

شیئر: