Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

سعودی امریکی تعلقات، کنگ عبدالعزیز لائبریری میں دستاویز اور تصاویر کا کلیکشن

جارج رینٹز آرامکو میں مترجم اور ریسرچر کے طور پر متعین تھے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی، امریکی قدیم تعلقات کے حوالے سے امریکی مستشرق جارج رینٹز کی ڈائری کو کتابی شکل میں کنگ عبدالعزیز لائبریری میں رکھا گیا ہے۔
ڈائری میں مملکت اور امریکہ کے قدیم تعلقات کو اجاگر کیا ہے جو ایک تاریخی دستاویز کی حثیت رکھتی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق جارج رینٹز سعودی تیل کمپنی آرامکو میں مترجم اور ریسرچر کے طور پر متعین تھے۔
وہ 17 برس تک مملکت میں (1946 سے 1963) میں رہے اس دوران انہوں نے سعودی عرب اور امریکہ کے ابتدائی تعلقات کو قلم بند کیا۔
جارج رینٹز کی ڈائری میں درج سعودی عرب میں گزرے روز وشب کے حوالے سے بہت کچھ ڈائری میں تحریر کیا جس کا آغاز قبائل کی تاریخ سے کیا جسے بعدازاں انہوں نے ’آرامکو‘ کے نام سے کتابچے کی شکل میں شائع بھی کیا۔
ڈائری 8948 نادر دستاویزات پر مشتمل ہے جن میں 1175 عربی جبکہ 6224 انگلش میں ہیں۔ 1367 صحافتی سٹوریز اور 182 یادداشتیں اور رپورٹس ہیں جن میں سے بیشتر مملکت و خلیج عربی کی تاریخ کے حوالے سے ہے۔
دستاویزات میں نمایاں ترین اوراق سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات پر مشتمل ہیں جن میں بعض امریکی کمپنیوں کے ساتھ تیل نکالنے کے معاہدے شامل ہیں۔
امریکی مستشرق نے شاہ سعود کے دورہ امریکہ کے دوران امریکی کے اخبارات و رسالوں میں شائع ہونے والے مضامین کو بھی جمع کیا ہے۔


مختلف زبانوں میں متعدد کتب کا ذخیرہ بھی موجود ہے (فوٹو: ایس پی اے)

کنگ عبدالعزیز لائبریری میں مختلف زبانوں میں تحریر کی جانے والی متعدد کتب کا ذخیرہ بھی موجود ہے جن میں مملکت و خلیج عرب کے حالات و تاریخ کے حوالے سے اہم و نادر دستاویزات شامل ہیں۔
لائبریری میں موجود قابل ذکر دستاویزات میں مملکت میں پہلی سول ایوی ایشن سٹڈی کانفرنس کی دستاویزکے علاوہ شکاگو ایوی ایشن کے ساتھ کیے جانے والے معاہدے اور تیل نکالنے کے لیے سعودی، امریکی معاہدے’ٹیٹ لائن منصوبہ ‘ کے حوالے سے تیار کی جانے والی نادر دستاویز، سعودی عرب اور امریکہ کے مابین پٹرول اور معدنیات کی تلاش کے لیے ہونے والی سرمایہ کاری و دیگر قدیم دستاویزی معلومات شامل ہیں۔

 

شیئر: