پاکستان میں جمعے 16 مئی کو سونے کی قیمت کیا رہی؟
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعے کو 900 روپے اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 36 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے جبکہ گذشتہ دن جمعرات کو اس کی قیمت 3 لاکھ 35 ہزار 200 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
حالیہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی772 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 88 ہزار 151 روپے ہوئی ہے۔ اس طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 2 لاکھ 64 ہزار 148 روپے ہوگی۔
دوسری جانب فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتیں آج برقرار رہی جو بالترتیب فی تولہ 3,377 روپے اور دس گرام 2,985 روپے تھی
ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 ہزار 177 ڈالر ہوئی جبکہ گذشتہ دن اس کی قیمت 3 ہزار 168 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔ اسی طرح چاندی کی قیمت 31.95 ڈالر برقرار رہی۔