Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

امارات علاقائی امن کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کا خواہاں ہے: صدر شیخ محمد

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے جمعرات کو ابوظہبی میں ایک ملاقات کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بتایا کہ امارات خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے امریکہ کے ساتھ کام جاری رکھنے کا خواہاں ہے
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے جمعرات کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت پہنچے، جو خلیجی ریاستوں کے دورے کا آخری مرحلہ تھا۔ اس سے قبل وہ سعودی عرب اور قطر کا دورہ کیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر نے ٹرمپ کو بتایا کہ دونوں دیرینہ سکیورٹی اتحادیوں کے درمیان تعلقات میں ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے جب سے ٹرمپ نے عہدہ سنبھالا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات، جس نے مارچ میں امریکہ میں دس سالہ 1.4 کھرب ڈالر کی سرمایہ کاری کا فریم ورک متعین کیا تھا، دونوں ممالک کے فائدے کے لیے اس دوستی کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
متحدہ عرب امارات اور امریکہ نے ایک ٹیکنالوجی فریم ورک معاہدہ بھی حتمی شکل دے دی ہے، جس پر توقع ہے کہ جمعرات کو ہی دستخط ہوں گے۔
ایک باخبر ذرایعے نے رائٹرز کو بتایا کہ اس معاہدے سے ابوظہبی کو امریکہ سے جدید مصنوعی ذہانت کے چِپس تک مزید رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔
 
 
 

شیئر: