ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کی انڈرسیکرٹری ڈاکٹر امیمہ بامسق نے کہا ہے کہ عنقریب ریاض میں خود کار ٹیکسی سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔
اخبار 24 کے مطابق ڈْاکٹر امیمہ نے جدہ یونیورسٹی کے زیر انتظام مصنوعی ذہانت کانفنرنس میں ’اسمارٹ سٹیز و سروسز‘ کے عنوان سے ہونے والے سیشن میں گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ مملکت میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کو بھی مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے اس حوالے سے تیزی سے ترقیاتی کام جاری ہے۔
مزید پڑھیں
-
جدہ میں بجلی سے چلنے والی ماحول دوست بسیں
Node ID: 887916 -
مکہ اور مدینہ کے 20 مقامات پر حج ٹرانسپورٹ نگراں ٹیمیں تعینات
Node ID: 889184
انڈرسیکرٹری کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے نائب وزیر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی ہے جو مستقبل کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کررہی ہے۔ کمیٹی میں متعدد حکومتی اداروں سے تعلق رکھنے والے بھی شامل ہیں جو مملکت میں مستقبل کے تقاضوں کو سامنے رکھتے ہوئے حکمت عملی مرتب کررہے ہیں۔
ڈاکٹر امیمہ کا مزید کہنا تھا کہ مذکورہ کمیٹی مستقبل کے حوالے سے 120 منصوبوں پر کام کررہی ہے جن میں 16 منصوبے اسمارٹ ٹرانسپورٹ سے متعلق ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’مملکت کے 5 شہروں کو خود کار ڈرائیونگ کے حوالے سے منتخب کیا ہے جنہیں انکے انفراسٹرکچر کے لحاظ سے منتخب کیا گیا ہے جو خود کارڈرائیونگ کے لیے ساز گار ہوسکتے ہیں۔