بدھ 14 مئی کو روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر، سعودی ریال سمیت اہم کرنسیوں کی قیمت
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 71 پیسے ہو گئی ہے جبکہ منگل کو اس کی قیمت 281 روپے 67 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 11 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 69 پیسے اور بحرینی دینار کی قدر 747 روپے 30 پیسے رہی۔
اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731 روپے 77 پیسے، کویتی دینار کی 916 روپے 50 پیسے اور قطری ریال کی قیمت 77 روپے 28 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قیمت خرید282 روپے، 28 پیسے جبکہ قیمت فروخت 283 روپے 72 پیسے ریکارڈ کی گئی ہیں۔
سعودی ریال کی قیمت خرید 75 روپے 16 پیسے اور قیمت فروخت 75 روپے 70 پیسے جبکہ اماراتی درہم کی قیمت خرید 76 روپے 90 پیسے اور قیمت فروخت 77 روپے اور 45 پیسے رہی۔