Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

بیونس آئرس بُک فیئر میں سعودی عرب کے رواداری کے پیغام کی تعریف

سعودی پویلین اسلامی شناخت کو موثر انداز میں پیش کر رہا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے چیف آف گورنمنٹ خورخے مکری نے انٹرنیشل بک فیئر میں سعودی وزارت اسلامی امور کے پویلین کو منفرد ماڈل قرار دیتے ہوئے اس کی تعریف کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق انہوں نے کہا کہ ’یہ پویلین اسلامی شناخت کو موثر انداز میں پیش کر رہا ہے جس کا جدید ڈیزائن مملکت میں ثقافتی ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔‘
پویلین کے دورے کے دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ’ وزارت کی شرکت نے سعودی عرب کی حیثیت کو بطور مہمانِ خصوصی مزید مستحکم کر دیا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ’ کنگ فہد کلچرل سینٹر کی جانب سے پیش کیے گئے ثقافتی اور تعلیمی پروگرام اور اقدامات ارجنٹینا اور سعودی عرب کے درمیان سماجی روابط کو مضبوط بناتے ہیں۔‘
بیونس آئرس میں مذہبی امورکی ڈاریکٹر جنرل پیلر بوسکا نے بھی سعودی عرب کی رواداری اور اعتدال کے اقدار کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا اور مملکت کو اس حوالے سے عالمی سطح پر ایک ماڈل قرار دیا۔
وزارت کے سٹال کو فیسٹیول کے شرکا کی جانب سے بھرپور توجہ ملی جنہوں نے درست معلومات اور جدید انداز کے امتزاج پر مشتمل اس کے بھرپور مواد کو سراہا۔
ارجنٹینا میں بک فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 49 ویں سالانہ بیونس آئرس انٹرنیشنل بک فیئر 22 اپریل سے 12 مئی تک منعقد ہو رہا ہے۔

پویلین کا مقصد خطے میں سعودی ثقافتی موجودگی کو مضبوط بنانا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

 ریاض اس فیسٹیول کا مہمان خصوصی ہے، جو لاطینی امریکہ میں مملکت کی بڑھتی ہوئی اہمیت کا ظاہر کرتا ہے۔
ریاض کے پویلین کا مقصد خطے میں سعودی ثقافتی موجودگی کو مضبوط بنانا اور دارالحکومت کو ایک ایسے کچرل ماڈل کے طور پر پیش کرنا ہے جو وژن 2030 کے تحت مملکت میں ہونے والی تبدیلیوں کی عکاسی کرتا ہے۔
اس پویلین میں مختلف ادبی اور ثقافتی مواد رکھا گیا ہے جن میں ہسپانوی زبان میں ترجمہ شدہ مطبوعات بھی شامل ہیں جو ثقافتی روابط کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرتی ہیں۔

 

شیئر: