سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے اتوار کو شام کے صدر احمد الشرع نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات جائزہ لیا گیا۔
مزید پڑھیں
-
عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، سعودی ولی عہد کی ہدایتNode ID: 889281
-
سعودی ولی عہد سے عراقی وزیراعظم کا ٹیلی فون پر رابطہNode ID: 889285
دونوں رہنماوں نے شام کی حالیہ صورتحال سمیت اس کی سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کےلیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز شامی صدر نے اپنے سرکاری دورے میں بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا تھا۔
صدر احمد الشرع کی قیادت میں شامی حکومت عرب اور مغربی ملکوں کے ساتھ تعلقات بہتر بنا رہی ہے۔
شامی صدر نے بحرین کا دورہ اور سعودی ولی عہد سے رابطہ ایسے وقت کیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خلیجی ملکوں کے رہنماوں سے بات چیت کے لیے خطے کا دورہ کرنے والے ہیں۔