سعودی گولڈ مارکیٹ میں سنیچر 10 مئی 2025 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت تین ہزار 324 ڈالر فی اونس رہی۔
مزید پڑھیں
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 350.84 ریال رہی۔
جمعے کو کاروبار کے اختتام پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 350.76 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 400.96 ریال، 22 قیراط ایک گرام 367.54 اور 18 قیراط 300.72 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ گرام سونے کی قیمت 3,368.03 ریال، 22 قیراط آٹھ گرام 3,528.41 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام سونا 3,849.17 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 403,762 ریال میں دستیاب رہا۔