سعودی گولڈ مارکیٹ میں منگل 6 مئی 2025 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ اب تک کی بلند سطح پر تین ہزار 370 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 354.67 ریال رہی۔
پیر کو کاروبار کے اختتام پر21 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 343.08 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 405.34 ریال، 22 قیراط ایک گرام 371.56 اور 18 قیراط 304.00 ریال رہی ہے۔
21 قیراط آٹھ گرام سونے کی قیمت 3,404.82 ریال، 22 قیراط آٹھ گرام 3,556.95 جبکہ 24 قیراط آٹھ گرام سونا 3,891.22 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔
مملکت میں ایک کلو گرام سونا 408,172 ریال میں دستیاب رہا۔