Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

اسحاق ڈار کی امارات کے ڈپٹی وزیراعظم سے گفتگو، امن و استحکام کے لیے کوششوں کو سراہا

اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے متحدہ عرب امارات کی تعمیری سفارتی کوششوں کو سراہا۔ فائل فوٹو
پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے متحدہ عرب امارات کے ڈپٹی وزیراعظم  اور وزیر خارجہ، شیخ عبداللہ بن زاید سے سنیچر کو ٹیلی فون پر گفتگو کی۔
پاکستان کے دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق امارات کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان فائر بندی کے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔
بیان کے مطابق ڈپٹی اسحاق ڈار نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے متحدہ عرب امارات کی تعمیری سفارتی کوششوں کو سراہا۔
 
 

شیئر: