مدینہ منورہ میں افغان عازم حج خاتون کے یہاں بچے کی ولادت ہوئی جو رواں حج سیزن کا پہلا کیس ہے۔
نومولود کے والدین نے اس کا نام شہر مقدس کی مناسبت سے ’مدینہ‘ رکھا ہے۔
مزید پڑھیں
-
مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں بچے کی ولادتNode ID: 720736
سبق نیوز کے مطابق 40 سالہ افغان عازم حج خاتون اپنے شوہر کے ہمراہ فریضہ حج ادا کرنے مدینہ منورہ پہنچی تھیں یہاں انہیں قیام کیے چند دن ہوئے تھے کہ اچانک خاتون کی طبیعت خراب ہو گئی جس پرانہیں کنگ سلمان بن عبدالعزیزمیڈیکل سٹی میٹرنیٹی ہسپتال لایا گیا۔
نومولود کے والدین نے سعودی حکومت کی جانب سے عازمین حج کو مثالی طبی خدمات فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔
خاتون کا کہنا تھا کہ ’شہر مقدس میں میرے یہاں پہلی ولادت ہوئی یہ تجربہ تاحیات یاد رکھوں گی۔‘