ادارہ حرمین کے شعبہ دینی امور کی جانب سے حج آپریشنل پلان جاری کردیا گیا جو 120 اقدامات پر مشتمل ہے۔ منصوبے کا مقصد عازمین حج کی بہتر رہنمائی کرنا ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق حرمین میں دینی امور کے سربراہ شیخ السدیس نے آپریشنل منصوبے کا افتتاح کیا۔
مزید پڑھیں
-
سعودی ریلوے کا حج پلان، 20 لاکھ عازمین کو سروس فراہم کی جائے گیNode ID: 889305
-
مسجد الحرام کی لائبریری میں عازمین حج کی سہولت کےلیے اقداماتNode ID: 889348
اس موقع پر مختصر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ’مملکت کی قیادت نے ضیوف الرحمان کی سہولت اور آرام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے ہیں تاکہ دنیا بھر سے آنے والے عازمین یہاں سے اعتدال پسندی اور انسانیت کا پیغام لے کر جائیں۔‘
حج آپریشنل پلان کے حوالے سے شیخ السدیس کا کہنا تھا’مختلف ممالک سے آنے والے عازمین حج کی سہولت کےلیے متعدد زبانوں میں ڈیجیٹل رہنما ضوابط جاری کیے ہیں جس کےلیے مصنوعی ذہانت سے آراستہ روبوٹس بھی فراہم کیے گئے ہیں۔‘
روبوٹس ’منارہ‘ کے دوسرے ورژن کو متعارف کرایا گیا جو گزشتہ برس سے اپ ڈیٹ ہے اس میں مزید زبانوں کا بھی اضافہ کیا گیا ہے جبکہ سکرینز کے معیار کو بھی بہتر بنایا گیا ہے۔
علاوہ ازیں عازمین کے لیے 50 علمی و فکری پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جبکہ ضیوف الرحمان کی خدمت کےلیے 2 ہزار سے زائد سعودی کارکنوں کو بھی تعینات کیا جائے گا۔