Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جدہ پورٹ پر میڈیسن کی شپمنٹ میں 40 کلو گرام کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام

جدید ٹیکنالوجی اور لائیوڈیوائسز کی مدد سے منشیات کا سراغ لگایا گیا (فوٹو: عاجل)
سعودی زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے جدہ اسلامک پورٹ سے مملکت میں 40 کلو گرام کوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
ایس پی اے کے مطابق میڈیسن کی ایک شمپنٹ میں منشیات چھپائی گئی تھی، مشتبہ شمپنٹ کا کسٹم  طریقہ کار کے مطابق معائنہ کیا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی اور لائیو ڈیوائسز کی مدد سے منشیات کا سراغ لگایا گیا۔
زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے ملکی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو مضبوط بنانے، معاشرے  کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: