Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب میں منشیات سمگل کرنے کی بڑی کوشش ناکام

منشیات مملکت آنے والے ایک ٹرک میں چھپائی گئی تھی۔(فوٹو: ایس یی اے)
سعودی زکوۃ، ٹیکس، کسٹمز اتھارٹی نے ربع الخالی بارڈر کراسنگ پر 17.6 کلو گرام میتھم فیٹامائن( شبو) سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق منشیات ربع الخالی بارڈر کراسنگ کے ذریعے مملکت آنے والے ایک ٹرک میں چھپائی گئی تھی۔
اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ’بارڈر کراسنگ پر ٹرک کے معائنے کے دوران فیول ٹینک میں چھپائی گئی منشیات برآمد ہوئی۔‘
بیان میں کہا گیا کہ’ جنرل ڈائریکٹوریٹ آف نارکوٹکس کے تعاون سے مملکت کے اندر منشیات وصول کرنے والوں کی گرفتاری کو یقیینی بنایا گیا، دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
زکوۃ، ٹیکس اینڈ کسٹمز اتھارٹی نے ملکی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو مضبوط بنانے، معاشرے  کے تحفظ کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 

شیئر: