Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ہیکرز سے اکاؤنٹ کا کنٹرول واپس لے لیا، متنازع پوسٹ ڈیلیٹ: ترجمان وزارت اقتصادی امور

پاکستان کی وزیر آئی ٹی سزا فاطمہ نے تصدیق کی ہے کہ وزارت اقتصادی امور کا ایکس اکاؤنٹ ہیک ہوا ہے۔ (فوٹو: گوگل)
ترجمان وزارتِ اقتصادی امور کا کہنا ہے کہ وزارت کا آفیشل ایکس اکاؤنٹ ہیکرز کے کنٹرول سے نکل چکا ہے اور متنازع پوسٹ ڈیلیٹ ہو گئی ہے۔
جمعے کو ایک بیان میں ترجمان نے کہا کہ وزارت اقتصادی امور کا اکاؤنٹ فی الحال ڈی ایکٹیویٹ کروایا گیا ہے۔ حکومتی اداروں کی کوشش سے ہیکرز کی جانب سے کئی گئی متنازع پوسٹ ڈیلیٹ ہوگئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ’دشمن نے ایکس اکاؤنٹ ہیک کرکے پاکستان اور انڈیا کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے نامناسب پوسٹ کی اور عالمی اداروں کے سامنے پاکستان کی بدنام کرنے کی سازش کی۔‘
’وزارت اقتصادی امور اور حکومتی اداروں کی مشترکہ کوشش سے دشمن کی یہ سازش ناکام بنا دی گئی۔‘
پاکستان کی وزارت اقتصادی امور کا سرکاری ایکس اکاؤنٹ ہیک ہو گیا تھا جس کی تصدیق پاکستان کی وزیر انفامیشن ٹیکنالوجی نے بھی کی۔
جمعے کی صبح حکومت پاکستان کے اقتصادی امور کے ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ کی گئی جس میں لکھا گیا کہ حکومت پاکستان بین الاقوامی شراکت داروں سے قرض دینے اور انڈیا کے ساتھ  کشیدگی کو کم کرنے میں مدد کی اپیل کرتی ہے۔
وزیر آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزا فاطمہ خواجہ نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے وضاحت دیتے ہوا لکھا کہ وزارت اقتصادی امور کا اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے۔ اس پوسٹ کو رپورٹ کریں۔

وزارت اطلاعات کے آفیشل فیکٹ چیک ایکس اکاؤنٹ نے بھی اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ ٹویٹ فیک ہے اور یہ اکاؤنٹ ہیک ہوا ہے۔ 

واضح رہے کچھ روز قبل نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم الرٹ نے انڈین سائبر حملوں کے خطرے کے پیش نظر ایڈوائزری بھی جاری کی تھی۔
نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم الرٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں، غیر تصدیق شدہ پیغامات، ای میلز یا سوشل میڈیا لنکس مت کھولیں۔ 
اعلامیے میں آن لائن سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ہیکرز سے محفوظ رہنے کی ایڈوائزری بھی جاری کی گئی تھی۔ 

شیئر: