Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ایس ایف ڈی اے کی جانب سے گوشت اور مچھلیاں درآمد کرنے کی نئی تجاویز

مملکت لایا جانے والا منجمد گوشت 4 ماہ سے زیادہ پرانا نہ ہو(فوٹو، ایکس )
 سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے بیرون ملک سے امپورٹ کی جانے والی بنیادی کھانے کی اشیا کے لیے ضوابط کو از سرنو مرتب کرنے کی تجویز پیش کردی۔
اخبار 24 کے مطابق بیرون مملکت سے درآمد کیے جانے والے گوشت اور پولٹری مصنوعات کی ایکسپائری کی تاریخ کے حوالے سے نئی شرائط مقرر کرنے پرزوردیا گیا ہے۔
تجویز میں کہا گیا ہے کہ مملکت میں لایا جانے والا کسی بھی قسم کا منجمد گوشت کے لیے ایکسپائری تاریخ کا حتمی تعین کیا جائے۔ جانور یا مرغیوں کو ذبح کرنے اور انہیں مملکت لائے جانے کا انتہائی عرصہ 4 ماہ سے زیادہ نہ ہو۔
مچھلیوں کی درآمد سے متعلق تجویز میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک سے مچھلیاں درآمد کرنے والے اس امرکی یقین دہانی کریں کہ مچھلیوں کو پکڑنے سے لے کر مملکت کی بندرگاہ یا فضائی  کسٹم پورٹ تک پہنچنے کی مدت 48 گھنٹوں سے زیادہ نہ ہو۔

 

شیئر: