Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

’ضیوف الرحمان‘ ، قرآن کلاسوں سے استفادہ کریں، ادارہ حرمین

عازمین کے لیے ’تعلیم القرآن‘ کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے(فوٹو ، ایکس )
حرمین شریفین میں شعبہ دینی امور نے عازمین حج کے لیے ’تعلیم القرآن‘ پروگرام کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
ادارہ کا کہنا ہے کہ ارض مقدس میں موجود عازمین تلاوت قرآن کے خصوصی حلقوں میں شرکت کرسکتے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق حرمین میں دینی امور کے شعبے کی جانب سے عازمین حج کے لیے مسجد الحرام میں تعلیم القرآن کے خصوصی حلقوں میں رجسٹرکرانے کی سہولت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’عازمین ارض مقدس میں اپنی موجودگی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے نہ صرف تلاوت قرآن کریم بلکہ قرآنی تعلیمات سے بھی مستفیض ہوسکتے ہیں‘۔
ادارہ حرمین کا مزید کہنا تھا کہ دینی امور کے شعبے کے تحت ’ضیوف الرحمان‘ (عازمین حج) کے لیے خصوصی اہتمام کیا گیا ہے جس سے وہ حرم مکی الشریف کی فضاوں میں رہتے ہوئے اپنے وقت کا بہترین مصرف کرسکتے ہیں۔
واضح رہے ادارہ حرمین شریفین کی جانب سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی الشریف میں درس قرآن کے لیے خصوصی حلقوں کا اہتمام کیا جاتا ہے جہاں مختلف زبانوں کے دینی ماہرین کی خدمات بھی فراہم کی جاتی ہیں جن کے ذریعے غیرملکی افراد دینی علوم سیکھ سکتے ہیں۔

شیئر: