Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کمشنر جدہ کا دورہِ حج ٹرمنل ، اہلکاروں سے ملاقات اور خدمات کا جائزہ

ڈائریکٹر جنرل جوازات اور ایئرپورٹ حکام نے کمشنر کا استقبال کیا(فوٹو، ایس پی اے)
کمشنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی نے آج بروز جمعرات شاہ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حج ٹرمنل کا دورہ کیا اور عازمین حج کو فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق کمشنر جدہ کی حج ٹرمنل آمد کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ جنرل صالح بن سعد المربع اور جدہ ایئرپورٹس کے سربراہ انجنئر رائد المدیھیم اور دیگر اعلی عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا۔
کمشنر جدہ نے اپنے وفد کے ہمراہ حج ٹرمنل پر موجود مختلف اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کی اور آنے والے عازمین حج کو فراہم کی جانے والی سروسز کا جائزہ لیا۔
حج ٹرمنل کے ذمہ داروں نے کمشنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی کو جوازات کے امیگریشن کاونٹرز کے بارے میں تفصیلی طورپر مطلع کیا گیا۔

 عازمین کو فراہم کی جانے والی صحت خدمات سے آگاہ کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)

کمشنر کو ٹرمنل پر موجود صحت مرکز کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے عازمین کو فراہم کی جانے والی طبی خدمات کے بارے میں بتایا گیا۔ کمشنر نے صحت مرکز کے عملے سے بھی ملاقات کی۔
واضح رہے جدہ ایئرپورٹ کمپنی نے عازمین حج کے استقبال کےلیے کافی عرصہ قبل تمام تیاریاں مکمل کرلی تھیں جن میں ٹرمنل ون ، نارتھ ٹرمنل اور حج ٹرمنل شامل ہے ۔

جدہ ایئرپورٹس پر جوازات کے 558 کاونٹرز قائم کیے گئے (فوٹو ،ایس پی اے)

عازمین حج کی سہولت کے لیے جوازات کے 558 کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں جبکہ سامان کی وصولی کے لیے 407 پلیٹ فارمز موجود ہیں علاوہ ازیں کسٹم کاونٹرز پر 81 اسکینرز نصب کیے گئے ہیں۔ ٹرمنل پر بیک وقت 259 بس اسٹینڈز ہیں جہاں ہمہ وقت عملہ موجود رہتا ہے۔

 

 

شیئر: