Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

کمشنر جدہ شہزادہ سعود کا شمالی علاقے کے ہسپتال کا دورہ

فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا اور اسٹاف سے ملاقات کی (فوٹو، سبق نیوز )
کمشنر جدہ شہزادہ سعود بن عبداللہ بن جلوی نے شہر کے شمالی علاقے میں میٹرنیٹی ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔
سبق نیوز کے مطابق  جدہ امور صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مشعل بن مسفر السیالین ، امورصحت کے سی ای او ڈاکٹر شادی بن سالم الخیاط اور شاہ عبداللہ ہسپتال کے ڈاکٹر فوزی بن علی الغامدی بھی اس موقع پرموجود تھے۔
کمشنر جدہ کو ہسپتال کے ایمرجنسی وارڈ اور دیگر شعبوں کا دورہ کرایا گیا بعدازاں انہیں نوزائیدہ بچوں کے خصوصی شعبے میں فراہم کی جانے والی خدمات کا جائزہ لیا۔
کمشنر شہزادہ سعود بن عبداللہ نے ہسپتال کے اسٹاف سے بھی ملاقات کی اور انکی خدمات کو سراہا۔

شیئر: