Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے فلسطینی نائب صدر کی ملاقات

فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا(فوٹو، ایس پی اے)
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے جدہ کے قصر السلام میں فلسطین کے نائب صدر سید حسین الشیخ نے آج بروز جمعرات ملاقات کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ ایس پی اے‘ کے مطابق فلسطینی نائب صدر کی جدہ کے السلام پیلس آمد کے موقع پر ولی عہد نے انہیں خوش آمدید کہا اس موقع پر فلسطین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماوں کی ملاقات میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا علاوہ ازیں فلسطینیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے مشترکہ  حکمت عملی اور جد وجہد  کو بڑھانے کے طریقے بھی زیر بحث آئے۔
اس موقع پرسعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ بھی موجود تھے۔

شیئر: