Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

ہیلتھ اینڈ سیفٹی سیکٹر میں سعودی کارکنوں کی تعداد 29 ہزار

سعودی کارکنوں کی تعداد ماضی کے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں مختلف اداروں میں وژن 2030 کے اہداف کے حصول میں غیرمعمولی تیزی آرہی ہے۔
سول ایوی ایشن اورسیفٹی اینڈ ہیلتھ کے اداروں میں سعودی کارکنوں کی تعداد ماضی کے مقابلے میں اضافہ دیکھا گیا۔
عکاظ کے مطابق وژن 2030 کے اہداف میں سب سے اہم بے روز گاری کا خاتمہ  ہے جس کے تحت کئی شعبوں میں بہتر منصوبوں پرعمل کیا گیا۔
ریاض میں گلوبل اکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کانفرنس میں بتایا گیا کہ ’صحت اور سیفٹی کے شعبوں میں سعودی کارکنوں کی تعداد 29 ہزار تک پہنچ گئی جو سال 2022 کے مقابلے میں 13 فیصد زیادہ ہے۔‘
سعودائزیشن کے حوالے سے سول ایوی ایشن سیکٹر میں بھی بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔
ماہر اقتصادیات عید العید کا کہنا ہے’مختلف شعبوں میں ہونے والی مثالی تبدیلیاں معاشی اور ادارہ جاتی استحکام کا مظہر ہیں۔‘
انہوں نے بتایا’ ایوی ایشن سیکٹر میں 2 لاکھ 70 ہزار ملازمتوں کے مواقع میسر آنا اس بات کی دلیل ہے کہ مملکت میں انسانی سرمایہ کاری کے حوالے سے بہتر منصوبہ بندی پرعمل درآمد جاری ہے جس سے سعودائزیشن کے ہدف کا حصول بھی آسان ہو گا۔‘

 

شیئر: