Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا گیا (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزدہ فیصل بن فرحان اور امریکی ہم منصب مارکو روبیو نے بدھ کو ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دوطرفہ تعلقات اور دونوں ملکوں کے درمیان سٹریٹجک شراکت داری کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے تازہ ترین علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید بن عبدالکریم الخریجی سے امریکی نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لینڈاو نے رابطہ کیا۔
دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات، سٹرٹیجک تعلقات، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے مشرق وسطی کے دورے میں سعودی عرب بھی آئیں گے۔

 

شیئر: