Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

کوسوو میں سعودی عرب کی ورثے اور جدید ٹیکنالوجی کی نمائش

سعودی عرب کے حقیقی ورثہ اور مہمان نوازی اجاگر ہوتی ہے۔(فوٹو: ایس پی اے)
 سعودی وزارتِ اسلامی امور کی جانب سے کوسوو میں چھٹی جسور کانفرنس میں روانہ بڑی تعداد میں لوگ شریک ہو رہے ہیں۔
 نمائش کے تعارفی حصے میں المصمک قلعے اور سعودی کافی کو خاص طور پر دکھایا گیا ہے جس سے سعودی عرب کے حقیقی ورثہ اور مہمان نوازی اجاگر ہوتی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق اس دس روزہ ایونٹ میں ٹیکنالوجی پویلین نے وزیٹرز کو اپنی طرف کھینچا ہے جہاں وہ جدید ڈیجیٹل اختراعات پر توجہ دے رہے ہیں جو مملکت کی تکنیکی ترقی کا اظہار ہے۔
اس پویلین میں کئی ایسی ایپلیکیشنز ہیں جو وزراتوں سے براہِ راست جڑی ہوئی ہیں۔ خاص طور پر ’کریکٹ سائٹیشن ایپ‘ ہے جس میں ایک سمارٹ کی بورڈ ہے جو بالکل درستی سے قرآنِ پاک کی آیات اور احادیث کو باہم مربوط کرتا ہے۔ لوگ اسے بطور ٹیکسٹ یا تصویروں کی شکل میں بھی شیئر کرسکتے ہیں۔
تھری ڈی حج اور عمرے کی ایپلیکیشن کی مدد سے کئی زبانوں میں مذہبی سفر سے ورچوئل تجربے سے مستفید ہوا جا سکتا ہے۔ ’رشد ایپ‘ میں مکمل ڈیجیٹل لائبریری ہے جس میں 51 زبانوں میں کتابیں اور اسلام سے متعلق مواد دستیاب ہے۔

مذہبی سفر سے ورچوئل تجربے سے مستفید ہوا جا سکتا ہے ( فوٹو: ایس پی اے)

نمائش کے شرکا نے اسلام کی خدمت اور معتدل رویے کے فروغ کے لیے مملکت کی خدمات کی تعریف کی۔ نمائش میں آنے والوں کو خادمینِ حرمینِ شریفین مہمان پروگرام کے تحت حج اور عمرے اور زائرین کی خدمات کے سلسلے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔
اس کے علاوہ ’وی آر‘ ٹیکنالوجی کے تحت نمائش میں آنے والوں کو مکہ اور دیگر تاریخی مساجد کی یادگار اور نایاب تصاویر کو دیکھنے کا موقع بھی دیا گیا۔ انھیں مقاماتِ مقدسہ اور ممکت کی تاریخ کے بارے میں انٹرایکٹیو تجربے میں شامل ہونے کی پیشکش بھی کی گئی۔
وزارت نے حال ہی میں پانچویں جسور نمائش مکمل کی ہے جو انڈونیشیا کے شہرجکارتہ میں ہوئی تھی۔ اس نمائش میں 1.25 ملین افراد شریک ہوئے تھے۔

ڈیجیٹل لائبریری میں 51 زبانوں میں کتابیں اور اسلام سے متعلق مواد دستیاب ہے۔

دس روزہ نمائش جس کا مرکز مسجدِ استقلال ہے اور یہ مملکت سے باہر وزارت کی طرف سے منعقد کی جانے والا اپنی نوعیت کا پہلا کلچرل ایونٹ ہے۔
 ایک لاکھ 50 ہزار قرآنِ پاک بھی وزیٹرزمیں تقسیم کیے جن کا ترجمہ اور اشاعت کنگ فہد قرآن کمپلیکس کے اندر انڈونیشیائی زبان میں کی گئی تھی۔
نمائش میں شریک انڈونیشیائی مہمانوں نے پویلین میں روحانی اور ثقافتی امتزاج اوراس کے انعقاد اور متنوع مواد کو پسند کیا جس میں معلومات تھیں۔

 

شیئر: