انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں منعقدہ جسور نمائش کے شرکا نے اس پویلین میں خصوصی دلچسپی دکھائی ہے جس میں مکہ اور مدینہ کی تاریخی مساجد دکھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزراتِ اسلامی امور کے زیراہتمام ہونے والی نمائش کے اس پویلین میں خصوصی طور پر مکہ اور مدینہ کی تاریخی مساجد کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی تھیں۔ ان مساجد نے اسلامی تاریخ میں مرکزی کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
جکارتہ میں جسور نمائش، ایک لاکھ 50 ہزار افراد کی شرکتNode ID: 888923
-
سیرت نبوی میوزیم میں نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور پویلین کا افتتاحNode ID: 888972
نمائش میں جن مساجد کے بارے میں معلومات دی گئی تھیں ان میں مسجدِ قُبا شامل ہے۔ یہ اسلامی دور میں قائم کی گئی پہلی مسجد ہے۔
مسجدِ قبلتین بھی نمائش کا حصہ ہے جہاں پیغمبرِ اسلام کو اللہ کی طرف سے قبلے کا رُخ تبدیل کرنے کا حکم ملا تھا۔
پویلین میں مسجدِ جمعہ بھی ہے جہاں روایت کے مطابق پیغمبرِ اسلام نے جمعے کی نماز کی پہلی مرتبہ پڑھائی تھی۔
اس کے علاوہ پویلین میں تاریخی طور پر دیگر اہم مساجد کو بھی نمایاں طور پر پیش کیا گیا ہے۔
نمائش مجموعی طور پر دیکھنے میں انتہائی خوبصورت، دلچسپی پیدا کرنے والی تھی اور اس میں بہت سی معلومات پیش کی گئیں۔

اس میں نایاب تصاویر اور فنِ تعمیر کو بہت تفصیل کے ساتھ پیش کیا گیا تھا جس سے ان مقدس مقامات کی روحانی اہمیت پر بھرپور روشنی پڑی۔
اس نمائش سے دنیا بھر کے مسلمانوں کو پیغمبرِ اسلام کی حیاتِ مبارکہ اور ان کے مشن کی وراثت سے جو گہری جذباتی وابستگی اور تاریخی ربط ہے اسے بھی تقویت ملی۔
جکارتہ کا یہ پویلین نمائش کے اس وسیع مقصد کا ایک حصہ تھا جس کا مقصد اسلامی اقدار کو فروغ دینا ہے۔
اسی مقصد کے تحت سعودی عرب اسلامی ورثے کی نگرانی کرتے ہوئے، تاریخی مساجد کی دیکھ بھال، انھیں محفوظ کرنے اور دستاویزی شکل دینے میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے۔