Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

سعودی ولی عہد کا ہاؤسنگ پروجیکٹس کے لیے ایک ارب ریال کا عطیہ

تعمیراتی کمپنی کو ہاؤسنگ پروجیکٹ 12 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ذاتی حیثیت میں مستحق اور ضرورت مند خاندانوں کے لیے ہاؤسنگ منصوبوں کی مد میں ایک ارب ریال کا عطیہ دینے کا اعلان ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ولی عہد نے مملکت کے مختلف علاقوں میں ضرورت مند خاندانوں کو مالکانہ حقوق پر مناسب گھروں کی فراہمی کے لیے مقامی تعمیراتی کمپنی کو ہدایت کی کہ ہاؤسنگ پروجیکٹ 12 ماہ میں مکمل کیا جائے تاکہ جلد از جلد ضرورت مند خاندانوں میں مکانات تقسیم کیے جاسکیں۔
واضح رہے سعودی قیادت کی جانب سے شہریوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے اور بہتر رہائشی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے مختلف منصوبے شروع کیے گئے ہیں جن میں ’سکن ‘ پلیٹ فارم کے تحت ’جود الاسکان‘ کے عنوان سے رہائشی منصوبہ شامل ہے۔
رہائشی منصوبے کے تحت مملکت کے مختلف شہروں میں ضرورت مند خاندانوں کےلیے ہاؤسنگ پروجیکٹس کا اعلان کیا گیا ہے جہاں مناسب انداز میں جدید سہولتوں سے آراستہ ہاؤسنگ کالونیاں تعمیر کی جائیں گی۔

 

شیئر: