Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی وزیر دفاع سے یمنی وزیراعظم کی ملاقات،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ریاض میں یمن کے نئے وزیراعظم سالم صالح بن بریک نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں یمن اورعلاقائی صورتحال، اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں کے علاوہ سعودی عرب اور یمن کے تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے یمنی عوام کی اقتصادی اور ترقیاتی امنگوں کے حصول کے حوالے سے یمنی حکومت کے لیے سعودی عرب کی سپورٹ جاری رکھنے کا اعاد کیا۔
انہوں نے سالم صالح بن بریک کی بطور وزیراعظم تقرری پر سعودی قیادت کی جانب سے تہنیتی پیغام دیا۔ یمنی عوام کی سلامتی، استحکام  اور خوشحالی کی خواہش کااظہار کیا۔
یاد رہے یمن کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت نے سنیچر کو وزیر خزانہ سالم صالح بن بریک کو اپنا نیا وزیراعظم مقرر کیا تھا۔
اس موقع پر یمن میں سعودی سفیر محمد بن سعید آل جابر اور وزیر دفاع کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل ہشام بن عبدالعزیز بن سیف بھی موجود تھے۔

 

شیئر: