سعودی وزیر دفاع نے سپیشل فورسز کی مشق ’النخبہ‘ کا معائنہ کیا
سعودی وزیر دفاع نے سپیشل فورسز کی مشق ’النخبہ‘ کا معائنہ کیا
جمعہ 2 مئی 2025 18:45
تقریب کے اختتام پر النخبہ فورس کے جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز نے شمال مغربی ریجن میں سپیشل فورسز کی مشق ’النخبہ‘ کا معائنہ کیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق مشق گاہ میں وزیر دفاع کی آمد کے شاہی ترانہ بجایا گیا بعدازاں مشترکہ مشقوں کے ڈائریکٹر نے وزیر دفاع کو مشقوں کے بارے میں تفصیلی طور پر مطلع کیا۔
وزیر دفاع نے مشقوں کا معائنہ کیا جس میں سپیشل ٹاسک فورسز کے جوانوں نے حصہ لیا۔
وزیر دفاع نے مختصر خطاب کیا اور جوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا (فوٹو: ایس پی اے)
وزیر دفاع نے شرکا سے مختصرخطاب کیا اور جوانوں کی صلاحیتوں کو سراہا۔
تقریب کے اختتام میں النخبہ فورس کے جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔
تقریب میں آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی، مشترکہ فورسز کےسربراہ جنرل فہد السلمان، بری فورسز کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرلفہد الجھنی و دیگر نے بھی شرکت کی۔