Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی اکیڈمی کے تحت سپین میں عربی زبان کے مہینے کا اختتام

مختلف سرگرمیوں میں نمائش، سیمینار، تربیتی کورس شامل تھے۔ (فوٹو: ایس پی اے)
کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فار عربک لینگویج کے تحت سپین میں عربی زبان سے روشناس کرانے کا ایک مہینے پر مبنی پروگرام اختتام پذیر ہوگیا۔
عرب نیوز کے مطابق اپریل میں منعقد ہونے والا یہ پروگرام، اکیڈمی کے اس عالمی منصوبے کا حصہ ہے جس کے ایسے افراد کو عربی کی تعلیم دی جا سکتی ہے جو مقامی طور پر اس زبان سے ناآشنا ہیں۔
اس پروگرام کا ایک مقصد عالمی تعلیمی اور ثقافتی اداروں کے ساتھ رابطوں میں اضافہ کرنا بھی ہے۔
پروگرام میں کئی ثقافتی اور تعلیمی ایونٹس ہیں جن کا انعقاد سپین کے مختلف شہروں میں کیا گیا جن میں میڈرڈ، غرناطہ اور قرطبہ شامل ہیں۔
پروگرام کے تحت ہونے والی مختلف سرگرمیوں میں نمائش، سیمینار، تربیتی کورس، زبان کی مہارت کے ٹیسٹ اور طلبا کے درمیان مقابلے بھی شامل تھے۔
سپین کی جامعات اور دیگر اداروں نے ان ایونٹس کے انعقاد میں تعاون فراہم کیا۔ان میں ’کاسہ عریب‘ ’رے یوان کارلوس یونیورسٹی، ’دا آٹانومس یونیورسٹی آف میڈرڈ‘ اور ’یونیورسٹی آف گراناڈا‘ شامل ہیں۔
اس پروگرام کا ہدف عربی زبان جاننے والے، معلمین اور عربی زبان سیکھنے کے متمنی افراد تھے جن کے لیے تربییتی سیشن رکھے گئے تھے۔ عربی زبان کی آگاہی بڑھانے والی سرگرمیاں بھی پروگرام میں شامل تھیں اور تعلیمی فورمز کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

ازبکستان، انڈونیشیا، چین، انڈیا، فرانس، برازیل، تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں بھی پروگرام کا انعقاد کیا جا چکا ہے (فوٹو: ایس پی اے)

یہ ایونٹ غرناطہ میں اختتام کو پہنچا جہاں عربی زبان سیکھنے کے شوقین افراد کے لیے ایک تعارفی لیکچر اور کھلے فورم کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔
لیکچر میں اکیڈمی کے مقاصد اور وژن کے بنیادی خدو خال پر بات کی گئی، اس کے بین الاقوامی منصوبوں کو  نمایاں کیا گیا اور سپین کے مختلف اداروں کے ساتھ مستقبل میں شراکت کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔
ایسے ہی پروگراموں کا انعقاد ازبکستان، انڈونیشیا، چین، انڈیا، فرانس، برازیل، تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں بھی کیا جا چکا ہے۔

 

شیئر: