Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025
جمعہ ، 25 جولائی ، 2025 | Friday , July   25, 2025

کنگ سلمان اکیڈمی فار عربک لینگویج کی جانب سے یوٹیوب پر عربی کورسز

سعودی عرب کی ثقافت کو بھی اجاگرکیا گیا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
شاہ سلمان عالمی مرکز برائے عربی زبان کی جانب سے یوٹیوب پرعربی سیکھانے کےلیے خصوصی پروگرام لانچ کردیا گیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق غیرعرب افراد کوعربی زبان سیکھانے کے لیے ’کنگ سلمان کلوبل اکیڈمی فارعربک لینگویج‘ کی جانب سے شارٹ کورسز کرانے کے لیے خصوصی اہتمام کیا جارہا ہے۔
مرکز کی جانب سے روزمرہ امور میں استعمال ہونے والے عربی کے جملے آسان طریقے سے سیکھانے کے لیے مختلف گریڈ کے پروگرام ترتیب دیئے گئے ہیں۔
’العربیہ للعالم‘ کے عنوان سے یوٹیوب پرلانچ کیے گئے چینل میں 100 سے زائد شارٹ کورسسز متعارف کرائے گئے ہیں جن کے ذریعے غیرعربی دان طبقہ باسانی عربی زبان سیکھ سکتے ہیں۔
  کورسز کی تیاری عربی زبان کے ماہرین کے تعاون سے  کی گئی ہے۔ جبکہ کورس کو پیش کرنے کے لیے بھی غیرروایتی طریقے کو اپنایا گیا ہے تاکہ عربی زبان سے ناواقف افراد کوکسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
چینل میں سعودی عرب کی ثقافت سے بھی لوگوں کو متعارف کرایا جائے گا جس کےلیے خصوصی پروگرام مرتب کیے گئے ہیں۔

شیئر: