پاکستان کے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ایک روزہ سرکاری دورے پر عمان کے دارالحکومت مسقط پہنچے ہیں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ بیان کے مطابق ’مسقط ایئرپورٹ پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔‘
بیان کے مطابق مسقط کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام، سیکریٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود البوسیدی، عمان میں پاکستان کے سفیر سید نوید صفدر بخاری اور دیگر شخصیات نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیرمقدم کیا۔
مزید پڑھیں
-
اسحاق ڈار کا عمانی وزیرخارجہ سے رابطہ، دو طرفہ تعلقات پر گفتگوNode ID: 888608
اس کے بعد وزیرداخلہ محسن نقوی اور خالد بن ہلال بن سعود کے درمیان ملاقات بھی ہوئی ہے۔
بیان کے مطابق عمان کے سیکریٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود البوسیدی نے کہا کہ عمان آمد پر آپ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ’عمان کے ساتھ انسداد منشیات اور انسداد انسانی سمگلنگ کے ضمن میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔‘
وزرات داخلہ کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی عمان کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور خطے کی موجودہ صورت حال کے تناظر میں حکومت کو پاکستان کے موقف سے آگاہ کریں گے۔‘
اس سے قبل وزارت داخلہ کے ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ وزیرداخلہ محسن نقوی خطے کے موجودہ حالات کے تناظر میں آج خلیجی ممالک کے دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔
تاہم اس بیان میں یہ واضح نہیں ہے کہ وہ عمان کے علاوہ کس خلیجی ملک کا دورہ کریں گے۔