Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جی سی سی کا پاکستان اور انڈیا کے درمیان مذاکرات کی فوری بحالی پر زور

جنوبی ایشیا میں سکیورٹی کی بگڑتی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا (فوٹو: ایس پی اے)
خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم محمدالبدیوی نے جنوبی ایشیا میں سکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر جی سی سی ممالک کی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق انہوں نے  تمام فریقین پر تحمل سے کام  لینے، بات چیت کو ترجیح د ینے،پاکستان اور انڈیا کے درمیان مذاکرات کی فوری بحالی پر زور دیا۔
انہوں نے جموں و کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی جس میں متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوئے۔
انہوں نے خطے کی سلامتی، امن اور استحکام کے تحفظ کےلیے بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق تنازعات کو پرامن طریقوں سے حل کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے ہر قسم کی دہشت گردی کو مسترد کرنے کے حوالے سے جی سی سی کے اصولی موقف کا اعادہ کیا۔
انہوں نے جی سی سی کے اس موقف کا بھی اعادہ کیا کہ عالمی برادری اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر مسئلے کے پرامن حل کے حصول کے لیے کوششیں تیز کرے۔

 

شیئر: