Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب ایتھنز دفاعی نمائش میں شرکت کرے گا

نمائش 6 سے 8 مئی کے دوران ایتھنز کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوگی۔ (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب ایتھنز کی بین الاقوامی دفاع اور سکیورٹی نمائش میں شرکت کررہا ہے۔ ملٹری انڈسٹریز کی جنرل اتھارٹی کی طرف سے سعودی پویلین کا انتظام کیا گیا ہے۔
نمائش 6 سے 8 مئی کے دوران ایتھنز کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر میٹروپولیٹن ایکسپو سینٹر میں معنقد ہوگی۔
نمائش میں شریک ممالک اور بین الاقوامی کمپنیاں نہ صرف سائبر سکیورٹی بلکہ زمینی، آبی اور فضائی دفاع کے لیے جدید ترین نظاموں کو نمائش کے لیے پیش کریں گی۔
دفاعی ترقی کی جنرل اتھارٹی اور ’سعودی ملٹری انڈسٹریز‘ ایتھنز کے سعودی پویلین میں شامل ہوں گے۔
دفاعی صنعت میں مملکت کی اہم کامیابیوں، پروگرام کےساتھ ساتھ پویلین میں جدید دفاعی ٹیکنالوجی اور اس نظام کو بھی سامنے لایا جائے گا جو قومی ملٹری کی صنعت میں ترقی کے اعلیٰ ترین معیار کی ترجمانی کرتے ہیں۔
اس کے علاوہ پویلین ملٹری انڈسٹریز کی جنرل اتھارٹی کی ان پالیسیوں اور ضابطوں کو بھی نمایاں کرے گا جو مقامی اور بین الاقومی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے اختیار کیے گئے ہیں۔ پویلین مملکت کے دفاعی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے دستیاب ماحول کو بھی اجاگر کرے گا۔
ڈی ای ایف ای اے کو یونان کی وزارتِ دفاع کا تعاون حاصل ہے اور یہ 28 ممالک کے تین سو چھیالیس نمائش کندگان کی میزبانی کرے گا جہاں سے لگ بھگ 23 ہزار افراد نمائش میں شریک ہوں گے۔
ملٹری انڈسٹریز کی جنرل اتھارٹی کی طرف سے پویلین کا قیام مستفید ہونے والوں اور حکومتی ایجنسیوں کو ایک مربوط انداز سے معاونت فراہم کرنے کا اظہار ہے۔
اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ اتھارٹی ملٹری انڈسٹریز کے سیکٹر میں بڑی بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ شراکت میں اضافے اور ملکی کمپنیوں کو اس کام کے قابل بنانے کے لیے کتنی سنجیدگی سے کوشش میں مصرف ہے۔

 

شیئر: