Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

جاپان ایکسپو 2025 کے لیے سعودی پویلین کی تیاریاں مکمل

پویلین میں 700 سے زائد مختلف سرگرمیاں اور تقریبات رکھی جائیں گی۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب نے جاپان کے شہر اوساکا میں  13 اپریل کو  سجنے والے ایکسپو 2025 کے لیے اپنے پویلین کی تعمیر اور تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ایکسپو میں آنے والے افراد کو دلچسپ اور ہمہ گیر تجربات فراہم  کرنے کے لیے سعودی پویلین میں 700 سے زائد مختلف سرگرمیاں اور تقریبات رکھی جائیں گی۔

یہ پویلین جاپانی عوام کو مملکت کے ساتھ تعلق قائم کرنے اور سیاحت کے فروغ کی ترغیب دیتے ہوئے سعودی عرب کے ثقافتی اور منفرد  منظرنامے کو اجاگر کرے گا۔

گزشتہ دو ماہ میں سعودی پویلین نے جاپان کے سات شہروں میں مقامی کمیونٹی اور سیاحوں کو سعودی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہونے اور مملکت کی ثقافت کو قریب سے دیکھنے کا موقع فراہم کیا ہے۔
 

 

شیئر: