سعودی عرب نے دمشق میں صدارتی محل کے قریب اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے ایک بیان میں شام کی خود مختاری، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچانے والے اسرائیلی اقدامات کو واضح مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے شام اور خطے میں اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیوں کو ختم کرنے کی ضرورت پرزور دیا۔
بیان میں اسرائیلی حملے کو عرب جمہوریہ کی خود مختاری کی صریح خلاف ورزی اور اسے علاقائی استحکام کےلیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا۔
وزارت بیان میں خبردار کیا کہ ان خلاف ورزیوں کے تسلسل اور اسرائیل کی انتہا پسندانہ پالیسیوں سے تشدد، انتپا پسندی اور علاقائی عدام استحکام کے خطرات میں اضافہ ہوا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل کی فضائیہ نے شام کے صدارتی محل کے قریب ایک علاقے کو نشانہ بنایا ہے۔
خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا کہ لڑاکا طیاروں نے دمشق میں صدر حسین الشارع کے محل سے ملحقہ علاقے کو نشانہ بنایا تاہم اس حملے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔
حکومت کے حامی شامی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ یہ حملہ دمشق شہر سے نظر آنے والی پہاڑی پر ’پیپلز پیلس‘ کے قریب کیا گیا۔