Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025
بدھ ، 23 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   23, 2025

سعودی عرب کی بین الاقوامی عدالت انصاف میں غزہ میں اسرائیل کے اقدامات کی مذمت

سعودی عرب نے منگل کے روز بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کی غزہ میں جاری فوجی مہم کی مذمت کی۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب نے کہا کہ اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی رولنگز اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے۔
عدالت میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے مملکت کے نمائندے محمد سعود الناصر نے کہا کہ اسرائیل بین الاقوامی عدالت انصاف کے احکامات کو مسلسل نظرانداز کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں اسرائیل کی خلاف ورزیوں کا کوئی جواز نہیں ہے۔
سعود الناصر کا غزہ میں وسیع پیمانے پر تباہی اور عام شہریوں پر ڈھائے گئے مصائب کو اجاگر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اسرائیل نے غزہ کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے۔
ان کے یہ ریمارکس بین الاقوامی عدالت انصاف میں اسرائیل کی فلسطینیوں کے حوالے سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ذمہ داریوں  پر سماعت کے دوسرے روز کے دوران سامنے آئے۔
یہ سماعتیں ان وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں جن کے تحت یہ جانچ کی جا رہی ہے کہ آیا اسرائیل نے غزہ پر جنگ کے دوران بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی پاسداری کی ہے یا نہیں۔

 

شیئر: