Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

پاکستان نے کراچی اور لاہور فلائٹ ریجن کے مخصوص فضائی روٹس ایک ماہ کے لیے بند کر دیے

کراچی اور لاہور فلائٹ ریجن کے مخصوص روٹ ایک ماہ کے لیے بند رہیں گے۔ فوٹو: اے ایف پی
پاکستان نے کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن کے مخصوص روٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ایئر پورٹ پورٹ اتھارٹی کے اہلکار نے اردو نیوز کو بتایا کہ یہ فضائی حدود مخصوص اوقات کے لیے بند کی گئی ہیں، اس روٹ پر چلنے والی پروازیں متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے اپنا فضائی سفر طے کر سکیں گی۔
ان کا کہنا ہے کہ ائیر سپیس میں یہ گنجائش موجود ہوتی ہے کہ مختلف روٹس کا استعمال کرتے ہوئے پروازیں آپریٹ کی جائیں۔
لاہور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کا مخصوص حصہ صبح 4 سے صبح 8 بجے تک بند رہے گا۔
اِن روٹس سے گزرنے والی پروازوں پر سفر کرنے والی بیشتر پروازیں انٹر نیشنل روٹس پر پرواز کرتی ہیں۔
فضائی حدود یکم مئی سے 31 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس دوران کمرشل پروازوں کا فلائٹ آپریشن متبادل روٹس کے ذریعے جاری رہے گا۔
پاکستان ایئر پورٹ پورٹ اتھارٹی کے مطابق فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا ہے۔
تاہم حکام کے مطابق مخصوص فضائی حدود بند کرنے سے فلائٹ آپریشن زیادہ متاثر نہیں ہوں گے۔

 

شیئر: