Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی عرب کے بیشتر علاقے جمعے سے منگل تک بارش کی زد میں

نجران ریجن میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش کا امکان ہے۔(فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب میں موسمییات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ مملکت کے بیشترعلاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔‘
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ’ بارش کا سلسلہ جمعے سے شروع ہوکر آئندہ  ہفتے منگل تک جاری رہے گا۔‘
قومی مرکز نے نجران ریجن میں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
 جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ، مدینہ، حائل، قصیم، الشرقیہ اور ریاض ریجن کے علاقوں میں درمیانے درجے سے لے کر شدید بارش کی توقع ہے۔

 

شیئر: